میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
صائمہ جاوید کی ذیشان ذکی کے خلاف 13ارب ادائیگیکی درخواست دائر

صائمہ جاوید کی ذیشان ذکی کے خلاف 13ارب ادائیگیکی درخواست دائر

ویب ڈیسک
پیر, ۱ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

کراچی کی معروف کاروباری شخصیت اور صائمہ گروپ کے بانی سلیم ذکی کی بیٹی صائمہ جاوید نے ذیشان ذکی کے کسی بھی منصوبے کا سیل سرٹیفکیٹ جاری نہ کرنے، سلیم ذکی کی املاک ذیشان ذکی کے نام پر منتقل نہ کرنے اور صائمہ جاوید کو نقصان کے ازالے کے لئے 13ارب روپے ادا کرنے کی درخواست سندھ ہائی کورٹ میں دائر کردی، صائمہ جاوید کو صائمہ بلڈرز اینڈ ڈولپرز کا مالک قرار دینے کی اپیل۔ جراٗت کی خصوصی رپورٹ کے مطابق کراچی کے معروف کاروباری شخصیت سلیم ذکی نے 1980 کی دہائی میں رہائشی اور کمرشل تعمیراتی اسکیموں کا کاروبار اپنی بیٹی صائمہ جاوید کے نام پر شروع کیا، سلیم ذکی نے بعد میں بیٹے ذیشان ذکی کی پیدائش کے باوجود ذیشان ذکی کے نام پر کوئی رہائشی اسکیم شروع نہیں کی اور نہ ہی ان کو املاک میں شراکت دار بنایا،سلیم ذکی 6 اکتوبر 2018 کو فوت ہوگئے، سلیم ذکی کی وفات کے بعد ذیشان ذکی نے اپنی ہمشیرہ صائمہ جاوید کے نام پر سلیم ذکی کی جانب سے شروع کی گئی رہائشی اور کمرشل اسکیموں،صائمہ بلڈرز کی زمینوں، پلاٹس،صائمہ گروپ کے بینک اکائونٹس ، رقوم اور دیگر املاک پر قبضہ کرلیا ، ذیشان ذکی کی جانب سے صائمہ بلڈرز کے املاک پر قبضہ کے باعث سلیم ذکی کی بیٹی صائمہ جاوید نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ، صائمہ جاوید نے دائر درخواست میں موقف اختیارکیا کہ سلیم ذکی نے تعمیراتی کاروبار صائمہ جاوید کی پیدائش کے دو ماہ بعد صائمہ کے نام سے شروع کیاکیونکہ سلیم ذکی کی محبت اور شفقت صائمہ سے تھی، سلیم ذکی نے پورے خاندان کے سامنے برملا اور واضح طور پر کہا کہ صائمہ بلڈرز کا لوگو یا ٹریڈ مارک یا کمپنی کا نام صرف صائمہ سے ہی تعلق رکھتا ہے مطلب صائمہ بلڈرز کی تمام املاک صائمہ جاوید کے نام پر ہی ہیں،ذیشان ذکی کی جانب سے صائمہ بلڈرز اینڈ ڈولپرز کی رہائشی اور کمرشل اسکیموں ، بینک اکائونٹس میں موجود رقوم اپنے نام پر منتقل کروانے پر صائمہ جاوید نے عدالت میں دائر درخواست میں اپیل کی ہے کہ سندھ ہائی کورٹ کراچی سمیت سندھ بھر کے سب رجسٹرارز کو ہدایت جاری کرے کہ صائمہ بلڈرز کے بانی سلیم ذکی کے نام پر موجود املاک ذیشان ذکی کے نام پر منتقل نہ کی جائیں اور ذیشان ذکی کے نام پر منتقل کی گئیں سیل ڈیڈس، سب لیز منسوخ کی جائیں،ذیشان ذکی کے کسی بھی منصوبے کو لے آئوٹ جاری نہ کیا جائے اور این او سی جاری نہ کی جائے، کراچی سمیت سندھ بھر کے مختیارکار ، اسٹنٹ کمشنر ز کو ہدایت جاری کی جائے کہ ذیشان ذکی کے نام پر کوئی بھی سیل سرٹیفکیٹ جاری نہ کیا جائے، سندھ ہائی کورٹ نقصان کے ازالے کے لئے احکامات جاری کرے کہ ذیشان ذکی صائمہ جاوید کو 13 ارب روپے ادا کرے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں