چیف جسٹس پاکستان کو ہٹانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے،اسد قیصرکا دعویٰ
ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۷ اپریل ۲۰۲۳
شیئر کریں
رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے کہا ہے کہ حکومت نے واضح کر دیا کہ وہ کوئی مذاکرات نہیں کرنا چاہتی، چیف جسٹس کو ہٹانے کی بھی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ایک بیان میں اسد قیصر نے کہا کہ حکومت سپریم کورٹ کے ساتھ محاذ آرائی کے لیے تیار ہے۔اسد قیصرنے کہاکہ انہیں پتہ چلا ہیکہ چیف جسٹس کے خلاف سازش کی تیاری ہو رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ چیف جسٹس کو ہٹانے کی بھی منصوبہ بندی کی جارہی ہے، اس قسم کی کوششیں کسی صورت قابل قبول نہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے سپریم کورٹ کی توہین کی تو امید ہے پوری قوم حقیقی آزادی کے لیے نکلے گی۔