شیخ رشید کا نگران پنجاب حکومت کو کام سے روکنے کے لیے الیکشن کمیشن کو مراسلہ
جرات ڈیسک
جمعه, ۲۱ اپریل ۲۰۲۳
شیئر کریں
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے نگران پنجاب حکومت کو کام سے روکنے کے لیے الیکشن کمیشن کو مراسلہ لکھ دیا۔ شیخ رشید نے اظہرصدیق کے ذریعے مراسلہ الیکشن کمیشن کا ارسال کیا، سربراہ عوامی مسلم لیگ نے اپنے مراسلے میں موقف پیش کیا ہے کہ نگران پنجاب حکومت 90 دن کی مدت مکمل کر چکی ہے، آئینی طور پر نگران حکومت کام کرنے کا اختیار نہیں رکھتی۔ مراسلے میں تنبہہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 218،220کے تحت نگران حکومت کو کام سے روکا جائے اور اگر نگران حکومت کو کام سے نہ روکا گیا تو اعلی عدالتوں سے رجوع کیا جائے گا۔