میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ،پٹہ سسٹم مافیا ،مخالف افسران میں تصادم کا خطرہ

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ،پٹہ سسٹم مافیا ،مخالف افسران میں تصادم کا خطرہ

ویب ڈیسک
پیر, ۱۷ اپریل ۲۰۲۳

شیئر کریں

(وقائع نگار خصوصی) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں پٹہ سسٹم مافیا اور پٹہ سسٹم مخالف افسران کے درمیان آج بھی تصادم کے خطرے کے پیش نظر پولیس طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، پٹہ سسٹم افسران کی جانب سے جن مخالف افسران کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا انہوں نے ہفتہ کو ضمانتیں کرانے کے بعد آج ایس بی سی اے دفتر آکر پٹہ سسٹم مافیا کے خلاف اپنی سرگرمیاں تیز کرنے کی حکمت عملی تیار کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق انتہائی باخبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں شہزاد آرائیں کی پٹہ سسٹم مافیا اور پٹہ سسٹم مخالف ایس بی سی اے افسران کے درمیان صورتحال مزید کشیدہ ہوگئی ہے جمعہ کو ایس بی سی اے ہیڈ آفس میں پٹہ سسٹم مافیا کے افسران اور پٹہ سسٹم مخالف افسران کے درمیان جھگڑے کے بعد پٹہ سسٹم مافیا کے سرغنہ شہزاد آرائیں نے نیو ٹائون تھانے میں پٹہ سسٹم مخالف افسران کے خلاف مقدمہ درج کرادیا تھا جس کے اگلے ہی روز پٹہ سسٹم مافیا افسران نے عدالت سے اپنی ضمانتیں کرالیں ذریعے کا کہنا ہے کہ پٹہ سسٹم مخالف ایس بی سی اے افسران نے اپنی ضمانتوں کے بعد سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں پٹہ سسٹم مافیا کے خلاف اپنی جدوجہد تیز کرنے کی حکمت عملی تیار کی ہے معلوم ہوا ہے کہ پٹہ سسٹم مخالف افسران نے آج بروز پیر کو ایس بی سی اے ہیڈ کوارٹر جاکر اپنی سرگرمیاں تیز کرنے کی حکمت عملی تیار کی ہے جس کے بعد ایک بار پھر ایس بی سی اے میں افسران اور ملازمین کے دونوں گروپوں میں تصادم کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے ذریعے کا کہنا ہے کہ ایس بی سی اے میں کسی بھی ممکنہ تصادم کے خطرے کے پیش نظر ایس بی سی اے ہیڈ آفس حسن اسکوائر میں پولیس کی نفری تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس دوران ایس بی سی اے میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ ممنوع ہوگا کیونکہ ایسی اطلاعات ہیں کہ کوئی بھی گروپ جرائم پیشہ افراد کی مدد حاصل کرسکتا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں