حکومت توہین عدالت کی مرتکب، الیکشن کمیشن کو فنڈز فراہم نہیں کیے
ویب ڈیسک
منگل, ۱۱ اپریل ۲۰۲۳
شیئر کریں
حکومت نے سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کے واضح حکم کے باوجود الیکشن کمیشن کو 10؍ اپریل تک رقم فراہم نہیں کی۔ جس سے ماہرین قانون و آئین کے نزدیک حکومت واضح طور پر توہین عدالت کی مرتکب ہوئی ہے۔ سپریم کورٹ کے حکم پر حکومت کو 21 ارب روپے دس اپریل کو الیکشن کمیشن کو دینے تھے لیکن یہ رقم دس اپریل کو بھی الیکشن کمیشن کو نہ مل سکی۔حکومت نے پیسے دینے پر قومی اسمبلی سے رائے مانگ لی اور الیکشن اخراجات کا بل قومی اسمبلی بھیج دیا۔بل کو اسپیکر نے قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا اور قومی اسمبلی کا اجلاس اب اگلی جمعرات کو ہوگا۔الیکشن کمیشن پیسے ملنے یا نہ ملنے کی رپورٹ آج سپریم کورٹ کو پیش کرے گا۔