میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایم کیو ایم فون کالز پر چلتی ہے ،علی زیدی

ایم کیو ایم فون کالز پر چلتی ہے ،علی زیدی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۶ اپریل ۲۰۲۳

شیئر کریں

ایم کیو ایم نے ایک مرتبہ پھر لالچ میں آکر کراچی کو بیچ ڈالا،کراچی میں مردم شماری کے معاملے پر ایم کیو ایم کو تنقید کا نشانہ بنایا، فون کالز پہلے لندن سے آتی تھیں، اب بلاک نمبروں سے آتی ہیں،رہنما پی ٹی آئی
عمران خان کے دور میں ایم کیو ایم کو حکومت میں شامل رکھنے کیلئے بلیک میل کیا جاتا تھا ایم کیو ایم حکومت سے علیحدہ ہوئی تو 7 کارکنوں کو گرفتار کر کے ٹارچر کیا گیا ایم کیو ایم حکومت میں واپس آگئی،رہنماپی ٹی آئی کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی نے متحدہ قومی موومنٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم نے ایک مرتبہ پھر لالچ میں آکر کراچی کو بیچ ڈالا۔اپنے بیان میں پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی نے کراچی میں مردم شماری کے معاملے پر ایم کیو ایم کو تنقید کا نشانہ بنایا۔علی زیدی نے کہا کہ ایک بار پھر ایم کیو ایم نے پیسے اور طاقت کے لالچ میں کراچی کو بیچ ڈالا۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ میں گواہ ہوں کہ یہ پارٹی فون کالز پر چلتی ہے۔علی زیدی نے مزید کہا کہ فون کالز پہلے لندن سے آتی تھیں، اب بلاک نمبروں سے آتی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں