میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
خیبر پختونخوا الیکشن کی تاریخ نہ دینے پر پی ٹی آئی سپریم کورٹ پہنچ گئی

خیبر پختونخوا الیکشن کی تاریخ نہ دینے پر پی ٹی آئی سپریم کورٹ پہنچ گئی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۶ اپریل ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا میں انتخابات کی تاریخ نہ دینے پر سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔پی ٹی آئی کی جانب سے دائر درخواست میں الیکشن کمیشن اور گورنر خیبر پختونخوا کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ گورنر کے پی یکم مارچ کے عدالتی حکم پر عمل نہیں کر رہے۔ گورنر کے پی نے میڈیا پر 28 مئی کی تاریخ کا اعلان کیا بعد میں مکر گئے۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئین کے مطابق 90 دن میں انتخابات ضروری ہیں۔گورنر کے پی عدالتی حکم کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ تحریک انصاف کی جانب سے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ، گورنر کے پی کو انتخابات کی تاریخ دینے کا حکم دے اور 90 دن کی مدت کے قریب ترین تاریخ دینے کی ہدایت کی جائے۔پی ٹی آئی کی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کو تاریخ ملتے ہی فوری انتخابی شیڈول جاری کرنے کی ہدایت کی جائے۔ تمام وفاقی و صوبائی اداروں کو انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کی معاونت کا حکم دیا جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں