میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارت کی جارحانہ پالیسیوں سے علاقائی امن خطرے میں ہے، مشعال ملک

بھارت کی جارحانہ پالیسیوں سے علاقائی امن خطرے میں ہے، مشعال ملک

ویب ڈیسک
بدھ, ۵ اپریل ۲۰۲۳

شیئر کریں

پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن (پی سی او) کی چیئرپرسن مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ نریندر مودی کی زیر قیادت فسطائی بھارتی حکومت کی جارحانہ پالیسیوں نے علاقائی وعالمی امن و سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق غیر قانونی طور پر نظربند سینئر حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں کہا کہ نریندر مودی کی ہند و توا پر مبنی پالیسوں نے بھارتی معاشرے میں بڑے پیمانے پر دوریاں، نفرتیں اور دراڑیں پیدا کر دی ہیں جنکے انتہائی سنگین مضمرات ہونگے اور بھارت جموں و کشمیر پر اپنے غیر قانونی قبضے کو مزید برقرار رکھنے کے بجائے جلد ہی خود بکھر کر رہ جائے گا۔انہوں نے کہا کہ نسل پرست بھارتی حکومت کے ہاتھوں کشمیریوں کو سخت امتیازی سلوک اور ناانصافی کا سامناہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں