یواے ای کاخطرناک ماربرگ وائرس سے متعلق پھر انتباہ
شیئر کریں
متحدہ عرب امارات نے ماربرگ وائرس کے خلاف صحت کی دوسری وارننگ جاری کرتے ہوئے اپنے شہریوں اوررہائشیوں پرزوردیا ہے کہ وہ احتیاطی تدابیراختیارکریں اوران ممالک کا سفرکرنے سے گریز کریں جہاں یہ وبا پھیلی ہے۔امارات نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وزارت صحت اورروک تھام (ایم او ایچ اے پی)نے عوام پرزوردیا کہ وہ ماربرگ نکسیربخارکا سبب بننے والے وائرس سے آگاہ رہیں اور دوافریقی ممالک تنزانیہ اور ایکواٹوریل گنی کا غیرضروری سفرکرنے سے گریزکریں۔ان دونوں ممالک میں ماربرگ وائرس پھیلاہے۔وزارت نے اس بات پر زوردیا کہ وائرس کواس کے موجودہ جغرافیائی دائرہ کارمیں روکنے کے لیے بین الاقوامی صحت کے معیارکے مطابق تمام ضروری احتیاطی تدابیراختیارکی جارہی ہیں اوراس بیماری کی عالمی شدت کا تعین کرنے کے لیے ان ممالک میں صورت حال پرگہری نظر رکھی جا رہی ہے۔سعودی عرب اورسلطنت عمان نے بھی اسی طرح کا انتباہ جاری کیا ہے۔