عراق میں اسکول کی معلمات ،دوسری خواتین میں دھینگا مشتی
شیئر کریں
عراق میں سوشل میڈیا پرایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک اسکول کی معلمات اور کچھ دوسری خواتین کوگتھم گتھا دکھایا گیا ہے۔ شہریوں اور عوامی حلقوں نے اس واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب محکمہ تعلیم نے اس واقعے کی انکوائری شروع کردی ۔غیرملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ واقعہ بصرہ گورنری کے ایک سیکنڈری اسکول میں پیش آیا جہاں ایک تدریسی عملے پر خواتین پر حملہ کرنے کے لمحے کو دکھایا گیا۔ اس واقعے پرعوامی حلقوں میں بڑے پیمانے پر غصہ کی لہر دوڑ گئی ہے۔عراق کی وزارت تعلیم نے تدریسی عملے پر حملہ کرنے والی خواتین کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا اعلان کیا ۔وزارت نے ایک بیان میں تصدیق کی کہ اس واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ وزارت تعلیم کے ترجمان کریم السید نے کیا ہے کہ ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ نے اس واقعے کی فوری تحقیقات شروع کی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ براہ راست انتظامی اور تعلیمی اقدامات کیے گئے، تدریسی عملے پر حملہ کرنے والے افراد کے خلاف عدالتی شکایت درج کرائی گئی ہے۔