انتخابات کیس تحمل سے سننے پر بینچ سے پی ٹی آئی کاا ظہارتشکر
شیئر کریں
تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ چیف جسٹس صاحب اور بینچ کا تحمل سے سننے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ چیف جسٹس نے تمام فریقین کا تحمل سے نقطہ نظر سنا، چیف جسٹس کسی دباؤ میں نہیں آئے، انہوں نے تحمل سے کہا عدلیہ آئین و قانون کی پابند ہے، جسٹس نے تلخ چیزوں کو بھی برداشت کیا، الیکشن کمیشن اور اٹارنی جنرل کوئی ٹھوس دلائل نہ دے پائے۔تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ دو عذر اٹھائے گئے ایک وسائل، دوسرا سکیورٹی کا، اس حوالے سے الیکشن کمیشن، اٹارنی جنرل کوئی ٹھوس دلائل نہیں دے سکتے، اب پوری قوم منتظر ہے بینچ اپنا فیصلہ سنائے، بینچ قوم کو اپنی رائے کے اظہار کا موقع دے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ گزشتہ ایک ہفتے سے کارروائی چل رہی ہے، حکومت کی طرف یہ نہیں بتایا گیا کیا وجہ ہے کہ الیکشن وقت پر نہیں کرائے جا سکتے، حکومت کی کوشش عدالت کے اندر دراڑ اور ججز میں ابہام پیدا کیا جائے، حکومت نے پہلے سوموٹو پر اعتراض اٹھایا تھا، اس کیس میں تو سوموٹو نہیں لیا گیا۔