میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاک چین راہداری کی تین سال بعد بحالی خوشی کا لمحہ ہے، شہباز شریف

پاک چین راہداری کی تین سال بعد بحالی خوشی کا لمحہ ہے، شہباز شریف

ویب ڈیسک
اتوار, ۲ اپریل ۲۰۲۳

شیئر کریں

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاک چین راہداری کی تین سال بعد بحالی خوشی کا لمحہ ہے، جو سفر نومبر 2019ء میں رکا تھا وہ 2023ء میں پھر سے بحال ہوگیا۔خنجراب پاس دوبارہ کھلنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عظیم آہنی بھائی چین کے ساتھ تجارت کی بحالی خوش آئند ہے، خنجراب پاس کھلنے سے سی پیک کی رفتار بڑھانے کی راہ میں ایک اور رکاوٹ دور ہوگئی، امید ہے کہ تجارتی راہداری کھْلنے سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت میں اضافہ ہوگا۔شہباز شریف نے کہا کہ تین سال بعد دونوں ممالک میں تجارتی راہداری کی بحالی بڑی خوشی کا لمحہ ہے، جو سفر نومبر 2019ء میں رکا تھا، وہ 2023ء میں پھر سے بحال ہوگیا ہے، 2018ء میں سی پیک جس رفتار پر چھوڑ کر گئے تھے اسے دگنا سے زیادہ رفتار سے بڑھانا چاہتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ایک فارن فنڈڈ شخص نے سی پیک کو متنازع بنانے کا جرم کیا، دونوں ممالک کی عظیم دوستی کی پیٹھ میں خنجر گھونپا، امید ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی سرگرمیوں میں ہر روز اضافہ ہوگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں