میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فارینہ اویس کی سابق عہدیداروں الغازی ٹریکٹر کے خلاف انکوائری کی سفارش

فارینہ اویس کی سابق عہدیداروں الغازی ٹریکٹر کے خلاف انکوائری کی سفارش

ویب ڈیسک
پیر, ۳ اپریل ۲۰۲۳

شیئر کریں

سندھ ہیومن رائٹس کمیشن نے فیکٹری کی سی ای او فارینہ اویس کو ہراساں کرنے اور زندگی خطرے میں ڈالنے پر الغازی ٹریکٹر لمیٹڈ سابق عہدیداران منصور عالم، محمد شاہد حسین اور محمد کاشف لوائی کے خلاف انکوائری اور کارروائی کی سفارش کردی، ملزمان کے خلاف ڈیفنس تھانے پر ایف آئی آر درج کرلی گئی۔ جراٗت کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹائون میں واقع فیکٹری ایمن انجینئرنگ اینڈ فیبری کیشن ورک کی سی ای او فارینہ اویس نے سندھ ہیومن رائٹس کمیشن میں الغازی ٹریکٹر لمیٹڈ کے سابق سی ای او محمد شاہد حسین، سابق چیف فنانشل آفیسر محمد کاشف لوائی اور سابق جنرل منیجر منصور عالم کے خلاف ہراسگی، زندگی خطرے میں ڈالنے اور شہرت کو نقصان پہنچانے کی درخواست دائر کی،درخواست میں فارینہ اویس نے موقف اختیار کیا کہ ان کی کمپنی 1995 سے بیٹریز اور دوسری ٹیکنالوجی اشیاء الغازی ٹریکٹر لمیٹڈ کو فراہم کررہی ہے، سال 2013 میں جنرل منیجر (سپلائی چین) منصور عالم نے ایمن انجینئر نگ میں شراکت داری کا مطالبہ کیا، الغازی ٹریکٹر لمیٹڈ میں معاملے کی تحقیقات کے بعد منصور عالم کو فروری 2014 میں نوکری سے نکال دیا گیا، سال2017 میں ایمن انجینئرنگ کے مالک اویس الدین احمد کی طبیعت کی خرابی کے باعث ان کی اہلیہ فارینہ اویس کو سی ای اوکی ذمیداری دی گئی، اپریل 2017 میں ہی محمد شاہد حسین نے منصور عالم کو دوبارہ الغازی ٹریکٹر لمیٹڈ میں جنرل منیجر تعینات کروایا، منصور عالم نے سال 2018 میں ذاتی انا کے باعث ایمن انجینئرنگ کی اشیا ء کو غیر معیاری قرار دے کر شہرت کو نقصان پہنچایا۔ کمیشن کی چیئرمین جسٹس (ر) ماجدہ رضوی اور ممبر جوڈیشل ٹو محمد اسلم شیخ نے درخواست کی چھان بین کی اور ملزمان کو نوٹس جاری کئے، الغازی ٹریکٹر لمیٹڈ سابق عہدیداران منصور عالم، محمد شاہد حسین اور محمد کاشف لوائی نے الزامات کو مسترد کیا لیکن فارینہ اویس کو ہراساں نہ کرنے کے کوئی ٹھوس شواہد پیش نہیں کئے۔ سندھ ہیومن رائٹس کمیشن نے سفارش کی کہ الغازی ٹریکٹر لمیٹڈ کے خلاف ہراساں کرنے کی چوتھی شکایت موصول ہوئی ہے اس لئے کوئی ایجنسی معاملے کی تحقیقات کرے۔ جبکہ ڈفینس تھانے پر ایمن انجینئرنگ کی سی ای او فارینہ اویس کی مدعیت میں الغازی ٹریکٹر لمیٹڈ سابق عہدیداران منصور عالم، محمد شاہد حسین اور محمد کاشف لوائی کے خلاف دھمکیاں دینے، ہراساں کرنے کی ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں