میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
انتخابات ملتوی کیس سننے والا سپریم کورٹ کا لارجر بینچ ٹوٹ گیا

انتخابات ملتوی کیس سننے والا سپریم کورٹ کا لارجر بینچ ٹوٹ گیا

جرات ڈیسک
جمعرات, ۳۰ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

پنجاب اور خیبر پختون خوا میں انتخابات ملتوی ہونے کے خلاف کیس سننے والا سپریم کورٹ کا لارجر بینچ ٹوٹ گیا۔ جمعرات کو گزشتہ رات جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے جاری کیے گئے فیصلے کے تناظر میں لارجر بینچ میں شامل جسٹس امین الدین خان نے کیس سننے سے معذرت کر لی۔ دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال نے کہا کہ جسٹس امین الدین خان کچھ کہنا چاہتے ہیں۔ جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے فیصلے کے تناظر میں کیس سننے سے معذرت کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز کے فیصلے کے بعد بینچ کارروائی جاری رکھنا چاہتا ہے۔ جسٹس امین الدین کے یہ بات کہنے کے بعد بینچ کورٹ روم سے چلا گیا۔ یاد رہے کہ چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ انتخابات ملتوی کیس کی سماعت کر رہا تھا۔ جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر ، جسٹس امین الدین خان اور جسٹس جمال خان مندوخیل اس لارجر بینچ کا حصہ تھے۔ اس سے قبل انتخابات ملتوی کرنے کے خلاف کیس کی سماعت کا وقت تبدیل ہوا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں