میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکمرانوں کو الیکشن سے بھاگنے نہیں دیں گے، عمران خان

حکمرانوں کو الیکشن سے بھاگنے نہیں دیں گے، عمران خان

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۶ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آئین کے تحت انتخابات ہوکررہیں گے، حکمرانوں کو الیکشن سے بھاگنے نہیں دیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے انتخابی تیاریاں جاری رکھتے ہوئے انتخابی امور کے لئے پارٹی الیکشن سیل قائم کردیا ہے، ہمایوں اختر پی ٹی آئی الیکشن سیل کے فوکل پرسن ہوں گے، اعجاز چوہدری، ریاض فتیانہ اوررائے عزیز اللہ کو الیکشن سیل میں بطور ممبرز نامزد کیا گیا ہے، پارٹی الیکشن سیل انتخابات کے حوالے سے تکنیکی امور دیکھے گا، ووٹر لسٹوں، بلاک کوڈ اوردیگر تکنیکی معاملات پر امیدواروں کی معاونت کرے گا۔ اس موقع پر سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ الیکشن سیل بھرپور اندازسے انتخابی امور سے پارٹی قیادت اورامیدواروں کو آگاہ رکھے گا، آئین کے تحت انتخابات ہوکررہیں گے، حکمرانوں کو الیکشن سے بھاگنے نہیں دیں گے، انتخابی عمل سبوتاڑ کرنے کے خلاف آئینی، قانونی اور سیاسی محاذ پر جدوجہد کریں گے۔دوسری طرف سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کی پنجاب میں الیکشن التوا کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی ہے، رجسٹرار سپریم کورٹ آفس نے درخواست پر کوئی اعتراض عائد نہیں کیا، رجسٹرار آفس نے پی ٹی آئی کی درخواست پر نمبر لگا دیا ہے۔اس حوالے سے تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد عمر نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کے پنجاب اسمبلی الیکشن ملتوی کرنے کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں پٹیشن جمع کروا دی ہے، الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان اور اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی نے مشترکہ آئینی درخواست دائر کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں