میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بجوؤں کی کھودی سرنگوں نے ریل گاڑیوں کا نظام مفلوج کردیا

بجوؤں کی کھودی سرنگوں نے ریل گاڑیوں کا نظام مفلوج کردیا

ویب ڈیسک
پیر, ۲۷ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

ریل گاڑی کی پٹڑیوں کے نیچے ایک عرصے سے سرنگ بنا کر رہنے والے بجوؤں نے ہالینڈ کے ریلوے نظام کو شدید نقصان پہنچایا اور کئی جگہوں پر ایک ہفتے تک ریل گاڑیوں کی آمدورفت معطل رہی ہے۔ملک کے جنوبی اور شمالی حصے کی ریلوے لائن متاثر ہوکر جگہ جگہ سے بیٹھ گئی ہے۔ اسی طرح ڈین بوش اور باکسٹیل شہروں کے درمیان ٹرینوں کی ا?مدورفت بالکل ختم ہوکررہ گئی تھی۔ واضح رہے کہ بجو کو ہالینڈ میں تحفظ حاصل ہے اور یہی وجہ ہے کہ ماہرین اس کا حل بتانے سے قاصر ہیں۔ہالینڈ کی ریل کمپنی، پروریل کے سی ای او جان ووپن کے مطابق ایک ہفتے میں دوسری مرتبہ ٹرینوں کو روکنا پڑا ہے جس کی وجہ بجوؤں کی زیرزمین سرنگیں ہیں۔ ریل گاڑیاں معمول پر چلانے کیلیے ہمیں مجاز اداروں سے اجازت لینا ہوگی کیونکہ اس سے ان جانوروں کے گھر متاثر ہوں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں