میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مولانا صوفی عبدالقیوم کے قتل میں ملوث 2 اجرتی قاتل گرفتار

مولانا صوفی عبدالقیوم کے قتل میں ملوث 2 اجرتی قاتل گرفتار

ویب ڈیسک
هفته, ۲۵ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

گلستان جوہر پولیس نے سنی علماء کونسل کے رہنما مولانا صوفی عبدالقیوم کے قتل میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ڈی آئی جی ایسٹ مقدس حیدر نے ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ 21 مارچ کی صبح دو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے مولانا صوفی عبدالقیوم کو قتل کردیا تھا جس کا مقدمہ نمبر 201/2023 گلستان جوہر تھانے میں درج کیا گیا۔ ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس نے شہر کے مختلف مقامات میں چھاپہ مار کارروائیاں کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے جنہوں نے مولانا صوفی عبدالقیوم کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ڈی آئی جی ایسٹ مقدس حیدر کا کہنا تھا کہ ملزمان علی اکبر اور تنویر اْجرتی قاتل ہیں اور ماضی میں سیاسی جماعت کیلئے بھی کام کرچکے ہیں، ملزمان کو مولانا صوفی عبدالقیوم کے قتل کیلئے پانچ لاکھ روپے دینے کی یقین دہانی کرائی گئی، ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ مولانا کو پلاٹ کے تنازع پر قتل کیا گیا ہے۔ڈی آئی جی ایسٹ کا کہنا تھا کہ مولانا صوفی عبدالقیوم کے قتل کو مذہبی رنگ دینے کی کوشش کی گئی تھی مگر تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزمان نے فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ نہیں کی بلکہ اجرتی قاتل ہیں، گرفتار ملزمان 2013 میں جیل بھی کاٹ چکے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں