میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
یوم پاکستان؛ وفاقی ،چاروں صوبائی دارالحکومت میں توپوں کی سلامی

یوم پاکستان؛ وفاقی ،چاروں صوبائی دارالحکومت میں توپوں کی سلامی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۳ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

یوم پاکستان کے موقع پر علی الصبح تمام صوبائی دارالحکومت میں 21 جبکہ وفاقی دارالحکومت میں 31 توپوں کی سلامی دی گئی۔ملک بھر میں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، دن کا آغاز علی الصبح تمام صوبائی دارالحکومت میں 21 جبکہ وفاقی دارالحکومت میں 31 توپوں کی سلامی سے ہوا، توپوں کی سلامی کے وقت گولوں کی گھن گرج سے فضا گونج اٹھی۔ سلامی کے بعد جوانوں نے نعرہ تکبیر، اللہ اکبر اور پاکستان زندہ باد کے پرجوش نعرے بھی لگائے۔ادھر پاک فضائیہ کے شاہینوں نے پاکستانی قوم کو سلام پیش کیا، ترجمان پاک فضائیہ نے کہا کہ قراردادِ پاکستان پیش کیے جانے کے 83 سال مکمل ہونے پر ملک ’یوم پاکستان‘ بھرپور ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا تھا کہ 23 مارچ 1940 کو تاریخی قرارداد لاہور کے تحت برصغیر کے مسلمانوں نے اپنے لیے علیحدہ وطن حاصل کرنے کا عزم کیا۔ یوم تجدیدِ عہد وفا کی مناسبت سے پاک فضائیہ کے شاہینوں کا پوری پاکستانی قوم کے جذبہ حب الوطنی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ پاک فضائیہ کا ہر جوان پاکستان کے دفاع،سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہے، پاک فضائیہ کا ہر جوان ملک کی سالمیت کی خاطر کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں