حکومت کی کوشش ہے عمران خان پر جو قاتلانہ حملہ ناکام ہوا اسے کامیاب کیا جائے‘ فواد چوہدری
شیئر کریں
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت کی صرف یہ کوشش ہے کہ عمران خان پر جو قاتلانہ حملہ ناکام ہوا اسے کامیابی میں کیسے بدلنا ہے ،حکومت کے تمام ادارے الیکشن نہ کرانے کے بہانے تراش رہے ہیں اس کا مطلب یہ ہوگا پورا آئین معطل ہو جائے گا،سپریم کورت کے احکامات کو ردی کی طرح بنایا جارہا ہے ، میں نے کابینہ میں کہا تھا نواز شریف کو باہر نہ جانے دیں انہیں بھی انٹر نیشنل اسٹیبلشمننٹ الطاف حسین کی طرح اپنے مقاصد کے لئے استعمال کرے گی لیکن میری بات نہیں مانی گئی ، ملک پر اس وقت سسیلین مافیا قابض ہے ، ان سے جان چھڑانا اہم ہے وگرنہ پاکستان کا مستقبل خطرے میں ہے ۔لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت نے رات بارہ بجے بائیس کروڑ عوام کی جیبوں پر ڈاکہ مارا ہے اور ڈیزل کی قیمت میں 13روپے اور پیٹرول کی قیمت میں 5روپے اضافہ کیا گیا ،یہ اضافہ مڈل کلاس جس کی پہلے ہی کمر ٹوٹ چکی ہے اس کو جیتے جی مارنے کی سازش ہے۔