ایم کیو ایم لندن کی 18 مارچ کو شہرمیں انٹری دینے کی تیاری
شیئر کریں
(نمائندہ خصوصی ) ایم کیو ایم لندن کی 18 مارچ کو شہر قائد میں انٹری دینے کی تیاری قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے بانی متحدہ کی رہائشگاہ سے متصل علاقوں کی سیکورٹی سخت کر دی گئی ایم کیو ایم پاکستان کے باغ جناح جلسے پر کسی بھی قسم کے نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے سیکورٹی کی بھاری نفری تعینات کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق شہر قائد میں اپنی موجودگی کا احساس دلانے کے لیے ایم کیو ایم لندن نے ایک بار پھر پر تولنا شروع کر دیے ہیں گزشتہ روز بہادرآباد پر احتجاج کے بعد ایم کیو ایم لندن کی جانب سے 18 مارچ کو بانی متحدہ سے اظہار یکجہتی کے لیے جناح گراؤنڈ میں جمع ہونے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ایم کیو ایم پاکستان کے باغ جناح کے جلسے کو بھی ایم کیو ایم لندن کی جانب سے ناکام بنانے کا مسودہ تیار کیا گیا ہے تمام تر صورتحال سے آگاہ ہوتے کی حساس اداروں نے ایک بار پھر مورچے سنبھال لیے ہیں جس کے تحت نائن زیرو اور اطراف کے علاقوں کی سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گء ہے کس بھی شخص کے بانی متحدہ سے تانے بانے جڑنے کی صورت میں نہ صرف اسے فوری طور پر گرفتار کیا جائے گا بلکہ ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث پائے جانے پر اس کیخلاف دہشتگردی کی مختلف دفعات کے تحت مقدمات بھی درج کیے جائیں گے۔