دہشت گردی کا کسی مذہب سے کوئی تعلق نہیں،بلاول بھٹو
ویب ڈیسک
هفته, ۱۱ مارچ ۲۰۲۳
شیئر کریں
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اسلام ترقی پسند مذہب ہے جو خواتین کو کسی بھی دوسرے مذہب کے مقابلے میں زیادہ حقوق دیتا ہے، دہشت گردی کا کسی مذہب سے کوئی تعلق نہیں، اسلامو فوبیا کے رجحان کو سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے۔ نیویارک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ مسلم دنیا اور عالمی برادری کو خواتین کیلئے آواز اٹھانا چاہیے، ان کے حقوق کے حوالے سے چیلنجز سے مل کر نمٹنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ خواتین کے حقوق کے حوالے سے مسلم دنیا کا مؤقف یکساں ہے، عورتوں کو اسلام میں اہم مقام حاصل ہے اور دوسرے مذاہب کے مقابلے میں اسلام نے خواتین کو زیادہ حقوق دیے ہیں۔