میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
زخمی سارس کا اپنے محسن کو چھوڑنے سے انکار

زخمی سارس کا اپنے محسن کو چھوڑنے سے انکار

ویب ڈیسک
جمعرات, ۹ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

بھارت میں زخمی سارس نے تندرست ہونے کے بعد اپنے اس محسن کو چھوڑنے سے انکار کر دیا ہے جس نے اس کی مرہم پٹی کی تھی۔محمد عارف، منڈکا نامی دیہات میں فصل اتارنے والا ہارویسٹر چلاتے ہیں۔ فروری 2022 میں انہیں کھیتوں میں زخمی سارس (کرین) دکھائی دیا جسے وہ اٹھا کر گھر لے آیا اور ٹانگ کی مرہم پٹی کے بعد اس کے لیے رہنے کی جگہ فراہم کی۔لیکن مکمل صحتیاب ہونے کے باوجود بھی ’بچہ‘ نامی سارس نے محمد عارف کو چھوڑنے سے انکار کر دیا کیونکہ جب بھی وہ گھر آتے ہیں سارس دوڑ کر ان کے پاس آتا ہے اور عارف کے گلے لگ جاتا ہے۔ یہاں تک کہ دونوں ایک ساتھ کھانا بھی کھاتے ہیں۔ اس کے بعد اس نے کھیتوں پر بھی جانا شروع کردیا ہے۔ تاہم عارف کے دوسرے گھر والوں سے پرندہ دور رہتا ہے۔عارف کی بیوی مہرالنسا نے بتایا کہ جب میں اپنے شوہر کی عدم موجودگی میں پرندے کو کھانا دیتی ہوں تو اس نے کئی بار توجہ نہیں دی اور مجھ پر حملہ بھی کیا ہے۔ یہاں تک کہ اب بچے بھی اس کے پاس نہیں جاتے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں