میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ناسا کا آئی بیکس خلائی جہاز خرابی کے بعد دوبارہ فعال کر دیا گیا

ناسا کا آئی بیکس خلائی جہاز خرابی کے بعد دوبارہ فعال کر دیا گیا

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۰ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

کئی ہفتوں تک بے کار رہنے کے بعد ناسا کے ماہرین نے زمینی ہدایات اور ری بوٹ کرنے کے عمل کے بعد سورج کے ماحول پر تحقیق کے لیے بھیجے گئے خلائی جہاز کو مکمل طور پر دوبارہ فعال کر دیا گیا ہے۔اس سیٹلائٹ کا پورا نام انٹراسٹیلر باؤنڈری ایکسپلورر (آئی بیکس) گزشتہ تین ہفتوں سے خراب تھا اور زمین کے سگنل کا جواب نہیں دے رہا تھا۔ اس کے بعد مارچ میں ماہرین نے مسلسل دو روز تک اسے ہدایات اور ری بوٹ کیا جس کے بعد آخرکار 2 مارچ کو اس نے ردِ عمل ظاہر کیا اور اب یہ اہم خلائی جہاز بھرپور انداز میں کام کر رہا ہے۔اس وقت خلائی جہاز ہیلیواسفیئر کے قریب موجود ہے۔ ہیلیواسفیئر سورج سے خارج ہونے والے چارج شدہ ذرات کے جھکڑ (سولروِنڈ) پر مشتمل ایک بلبلہ نما ساخت کو کہتے ہیں جو تحقیق کے لحاظ سے بہت اہم ہے۔ ہیلیو اسفیئر سورج کی ایسی بیرونی بلبلہ نما پرت ہے جس میں میگنیٹوسفیئر اور سورج کی انتہائی بیرونی تہہ پائی جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آئی بیکس خلائی جہاز کو سورج کی اسی خاصیت پر تحقیق کے لیے تیار کیا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں