میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کیلئے دائر درخواست مسترد

مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کیلئے دائر درخواست مسترد

ویب ڈیسک
منگل, ۷ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کے لیے دائر درخواست پر لاہور ہائی کورٹ نے فیصلہ محفوظ سنا دیا، جس کے مطابق درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی گئی ہے۔جسٹس شجاعت علی خان کے روبرو پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز اور دیگر کے خلاف ایڈووکیٹ شاہد رانا کے توسط سے توہین عدالت کی کارروائی کے لیے دائر درخواست کی سماعت ہوئی، جس میں درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ کوئی بھی معاملہ ہو، میں اسے سنجیدہ لیتا ہوں۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ مریم نواز نے سرگودھا میں تقریر کی اور یہ معاملہ اس عدالت کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔ مریم نواز نے 6 مواقع پر توہین عدالت کی ہے۔ یہ درخواست میں نے اپنی مشہوری کے لیے نہیں کی۔ ہمیں توہینِ عدالت کے قانون پر عملدرآمد کروانا ہوگا۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت مریم نواز کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کرے۔بعد ازاں لاہور ہائی کورٹ نے توہین عدالت کی کارروائی کے لیے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا، جسے بعد ازاں جاری کردیا گیا۔ فیصلے میں عدالت نے مریم نواز و دیگر کے خلاف توہین عدالت کے لیے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں