میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ ترقی پسند پارٹی نے ڈیجیٹل مردم شماری روکنے کا مطالبہ کردیا

سندھ ترقی پسند پارٹی نے ڈیجیٹل مردم شماری روکنے کا مطالبہ کردیا

ویب ڈیسک
منگل, ۲۸ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

سندھ ترقی پسند پارٹی نے ڈیجیٹل مردم شماری روکنے کا مطالبہ کردیا، وقت سے پہلے آدم شماری سندھ کے خلاف سازش ہے، آدم شماری نہیں روکی گئی تو 4 مارچ سے 20 مارچ تک کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ قائم کیا جائے گا، ڈاکٹر قادر مگسی، سندھ ترقی پسند پارٹی نے ڈیجیٹل آدم شماری روکنے کا مطالبہ کردیا ہے، سندھ ترقی پسند پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر قادر مگسی نے اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وقت سے پہلے متنازع ڈیجیٹل آدم شماری سندھ کے خلاف سازش ہے جسے فوری طور پر روکا جائے، حکومت نے اگر فرمائشی آدم شماری کرانے کا سلسلہ بند نہیں کیا تو 4 مارچ سے 20 مارچ تک کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ قائم کرکے پورے سندھ کے ضلع ہیڈکوارٹرز میں احتجاج کیا جائیگا، ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا کہ 10 سال کے بعد آدم شماری ہوتی ہے لیکن اس دفعہ کون سا زلزلہ آگیا ہے جو 2027 میں ہونے والی آدم شماری ابھی کرائی جا رہی ہے، ڈیجیٹل آدم شماری کرنے والے عملے میں اکثر ایسا عملہ بھی موجود ہے جسے موبائل فون نہیں چلانا آتا، لگ رہا ہے کہ یہ آدم شماری بھی 2018 والی عام انتخابات کے آر ٹی ایس نظام کے مطابق ہوگی، سندھ میں سیلاب کے سبب ڈیڑھ کروڑ افراد دربدر ہیں اور اپنے گھر چھوڑ چکے ہیں ان کی گنتی کیسے ہوگی یہ بہت بڑا سوال ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں