کراچی والوں کے لیے بجلی مہنگی کر دی گئی
جرات ڈیسک
منگل, ۲۸ فروری ۲۰۲۳
شیئر کریں
کراچی کے شہریوں پر ایک اور بم گرا دیا گیا، کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی مہنگی کردی گئی۔ تفصیلات کراچی والوں کے لیے بری خبر ہے، کیوں کہ کے الیکٹرک صارفین کے لیے فیول پرائس کی مد میں بجلی مہنگی کردی گئی ہے۔ کے الیکٹرک نے جنوری کے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 2 روپے 69 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست تھی، نیپرا نے کے الیکٹرک کی ایف سی اے اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ پر سماعت مکمل کر لی ہے، اور جنوری کے فیول چارجز ایڈجسمنٹ کی مد میں 1 روپے 71 پیسے کا اضافہ منظور کرلیا گیا ہے۔ دوسری جانب کے الیکٹرک نے نیپرا میں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 7 روپے 36 پیسے کمی کی درخواست دی تھی، نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ نیپرا کے مطابق ایف سی اے اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ پر تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔