میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ادارہ ترقیات حیدرآباد، سیکریٹری کے مبینہ فرنٹ مین وسیم صدیقی کے خلاف تحقیقات کا آغاز

ادارہ ترقیات حیدرآباد، سیکریٹری کے مبینہ فرنٹ مین وسیم صدیقی کے خلاف تحقیقات کا آغاز

ویب ڈیسک
پیر, ۲۷ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ:شاہنواز خاصخیلی) ادارہ ترقیات حیدرآباد، سیکریٹری عبدالمنان شیخ کی مبینہ فرنٹ مین وسیم صدیقی کے خلاف تحقیقات کا آغاز، اینٹی کرپشن نے سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کو لیٹر لکھ دیا، سرکاری پلاٹس نجی بلڈرز کو بیچنے کا انکشاف، مسلم لیگ فنکشنل لیبر ونگ کی جانب سے تحقیقات کیلئے درخواستیں داخل، تفصیلات کے مطابق ادارہ ترقیات حیدرآباد کی سیکریٹری عبدالمنان شیخ کے مبینہ فرنٹ مین اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ وسیم صدیقی کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، روزنامہ جرات کو ملنے والے دستاویزات کے مطابق مسلم لیگ فنکشنل لیبر ونگ کے چیف آرگنائزر فہیم نے نیب اینٹی کرپشن سمیت مختلف اداروں میں ادارہ ترقیات میں بدترین بدعنوانی کے خلاف شکایات داخل کی تھیں، شکایات کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایچ ڈی اے وسیم احمد صدیقی اور سابق ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کنٹرول حافظ منان وہ دیگر افسران بدترین کرپشن میں ملوث ہیں، ہیں وسیم احمد صدیقی جونیئر کلرک سے لیکر اسٹنٹ ڈائریکٹر تک ایک ہی سیٹ پر براجمان رہا، ایچ ڈی اے کمرشل پلاٹس اور ایچ ڈی اے لینڈ پلاٹوں کے آکشن و ایمنٹی پلاٹس کے انچارج کے طور 34 سال تک رہا اور اس دوران کروڑوں روپے کرپشن کرکے پیسہ اور بے نامی جائیدادیں بنائی۔کوہسار آئیکون، لنڈن ٹاؤن قاسم آباد کی ایک ایکڑ کچھ گھنٹے، او سی ایس پروجیکٹ، خالد مسلم سوسائٹی قاسم آباد میں زمین کی مد خرد برد کی گئی ہے، دوسری وینٹی کرپشن نے سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کو لیٹر لکھ کر رپورٹ طلب کرلی ہے، واضع رہے کہ سیکریٹری عبدالمنان شیخ نیب ریفرنس میں جیل بھی جا چکا ہے اور دو عہدوں پر براجمان ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں