میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
قومی اسمبلی کی 27 نشستوں پرضمنی انتخابات معطل، تحریک انصاف کے 32ارکان کی رکنیت بحال

قومی اسمبلی کی 27 نشستوں پرضمنی انتخابات معطل، تحریک انصاف کے 32ارکان کی رکنیت بحال

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۴ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کے 32ارکان قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹی فکیشن معطل کردیا جس کے بعد قومی اسمبلی کی 27نشستوں پرضمنی انتخابات روک دیے۔ الیکشن کمیشن نے لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر 32ارکان کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹی فکیشن معطل کیا ہے۔ اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے کہا کہ پنجاب سے جنرل نشستوں پر 27 ارکان کو ڈی نوٹیفائی کا نوٹی فکیشن معطل کیا گیا۔الیکشن کمیشن نے تصدیق کی کہ پنجاب سے 5 خواتین ارکان کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹی فکیشن معطل کیا گیا جبکہ اسلام آباد کے 3 قومی اسمبلی حلقوں میں ضمنی الیکشن کی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔الیکشن کمیشن نے واضح کیا کہ لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ اسلام آباد کی حدود پر لاگو نہیں ہوتا۔علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے27 ایم این ایز، مخصوص نشستوں پر5 خواتین ارکان کی رکنیت بحال ہونے کے بعد قومی اسمبلی کی 27نشستوں پرضمنی انتخابات روک دیے۔الیکشن کمیشن کے مطابق راولپنڈی کے6 حلقوں اور فیصل آباد، خوشاب، ملتان، وہاڑی، ڈیرہ غازی خان، رحیم یارخان، لیہ اور لاہورکے ضمنی انتخابات ملتوی کردیے گئے ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق میانوالی اور بھکرکے ضمنی انتخابات بھی تاحکم ثانی ملتوی کردیے گئے ہیں۔الیکشن کمیشن نے عمران خان کی جیتی ہوئی 6 نشستیں خالی قرار دے دیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 22 مردان، این اے 24 چارسدہ، این اے 31 پشاور، این اے 108 فیصل آباد، این اے 118 ننکانہ صاحب اور این اے 239 کراچی کی نشستیں خالی قرار دے دی۔ای سی پی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان صرف این اے 45 کرم کی نشست رہے گی۔ عمران خان نے ضمنی انتخابات میں 7 نشستوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق آئین کے تحت زیادہ نشستوں پر جیتنے والا ایک سیٹ ہی رکھ سکتا ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی نتائج جاری ہونے کے بعد 30 دن میں اضافی نشستوں سے مستعفی ہونا لازمی ہے، ازخود مستعفی نہ ہونے والا صرف اس نشست پر برقرار رہے گا جو سب سے آخر میں جیتی ہو۔ عمران خان نے آخری نشست این اے 45کرم سے جیتی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں