میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو فرخ حبیب کو ہراساں کرنے سے روک دیا

ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو فرخ حبیب کو ہراساں کرنے سے روک دیا

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۲ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے ) کو پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کو غیر قانونی طور پر ہراساں کرنے سے روک دیا ۔ہائیکورٹ میں فرخ حبیب کو ہراساں کرنے کے معاملے پر سماعت ہوئی، پی ٹی آئی رہنما کی جانب سے احمد پنسوتہ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوے۔فرخ حبیب کے وکیل نے موقف اپنایا کہ ایف آئی اے نے طلبی کا نوٹس جاری کیا، ایف آی اے کی انکواری میں شامل تفتیش ہونا چاہتے ہیں مگر ایف آئی اے غیر قانونی طور پر ہراساں کر رہا ہے۔وکیل فرخ حبیب نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت ایف آی اے کو ہراساں کرنے اور غیر قانونی کارروای سے روکے۔بعدازاں عدالت نے ایف آئی اے کو فرخ حبیب کو غیر قانونی طور پر ہراساں کرنے سے روکتے ہوئے درخواست نمٹادی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں