صائمہ بلڈر کے ذیشان ذکی خاندانی املاک کی ہیر پھیر میں ملوث
شیئر کریں
صائمہ بلڈرز کے بانی سلیم ذکی کی اہلیہ نسیمہ خاتون ، بیٹوں احسن سلیم ذکی اور محسن سلیم ذکی نے سلیم ذکی کی تمام املاک کا جائزہ لینے اور ذیشان ذکی کی طرف سے خرید ی گئی پراپرٹیز کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا، سلیم ذکی کی اہلیہ اور بیٹوں نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔ جرأت کی رپورٹ کے مطابق صائمہ بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے بانی سلیم ذکی نے نسیمہ خاتون سے 24 اگست 1997ء کو شادی کی، سلیم ذکی اور نسیمہ خاتوںکے گھر 5؍ نومبر 1999 ء کو دوبیٹوں احسن سلیم اور محسن سلیم کی پیدائش ہوئی۔سلیم ذکی کی اہلیہ نسیمہ خاتون ، بیٹوں احسن سلیم ذکی اور محسن سلیم ذکی نے سندھ ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ معروف کاروباری شخصیت سلیم ذکی کی 6 نومبر 2018 کو وفات کے بعدذیشان ذکی نے خفیہ طریقے سے سلیم ذکی کی املاک اپنے اور اپنی اہلیہ کے نام پر منتقل کی ہیں ، سلیم ذکی کی املاک اور رقوم سے ذیشان ذکی نے نئی املاک خرید ی ہیں اس لیے سندھ ہائی کورٹ احکامات چارٹرڈ اکائونٹنٹس نامزد کرنے کے احکامات جاری کرے جو سلیم ذکی کی املاک کا جائزہ لیں اور تحقیقات کریں، اس کے علاوہ سلیم ذکی کی منتقل کی گئی املاک، فروخت کی گئی پراپرٹیز کے اعداد و شمار بھی سامنے لائے جائیں، چارٹرڈ اکائونٹنٹ صائمہ بلڈرز کے بانی سلیم ذکی کے بینک اکائونٹس، رقوم ، زمینوں، پلاٹس، رہائشی اور کمرشل اسکیموں کے جائزے کے پس منظر میں سلیم ذکی کی رقوم سے ذیشان ذکی کی جانب سے اپنے، اپنی اہلیہ اور سسرال کے نام پر خرید ی گئی املاک کی تحقیقات کریں،ذیشان ذکی کی جانب سے سلیم ذکی کی املاک سے خرید ی گئی تمام پراپرٹیز سلیم ذکی کے قانونی ورثاء بشمول نسیمہ خاتون ، احسن سلیم ذکی اور محسن سلیم ذکی ، سلیم ذکی کی پہلی بیوی عذرہ سلیم، بیٹیوں شازیہ اسلم ، نادیہ ناصر، صائمہ جاوید اور انعم جاوید میں برابر تقسیم کی جائے۔