فلسطینی ہسپتال کے سربراہ کی تصویر دنیا بھر کی توجہ کا مرکزبن گئی
جرات ڈیسک
منگل, ۳۱ دسمبر ۲۰۲۴
شیئر کریں
سوشل میڈیا پر فلسطینی ڈاکٹر حسام ابو صفیہ کی ایک تصویر وائرل ہے۔ وہ غزہ کے شمال میں واقع کمال عدوان ہسپتال کے ڈائریکٹر ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مذکورہ ہسپتال اسرائیلی حملوں اور بم باری کے سبب خارج از خدمت ہو گیا۔ ہسپتال کے سربراہ کا منظر بہادری اور دلیری کی علامت بن گیا ہے۔ ڈاکٹر حسام ابو صفیہ ملبے کے بیچ سے گزر کر اسرائیلی گاڑی کی سمت گئے۔ اسرائیلی فوجیوں نے انھیں مارا پیٹا اور پھر گھسیٹتے ہوئے گاڑی کے اندر ڈال دیا۔