میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ ، قمر قائم خانی احتساب کے خوف سے بے پروا، خطیر رقوم کی بندربانٹ

سندھ بلڈنگ ، قمر قائم خانی احتساب کے خوف سے بے پروا، خطیر رقوم کی بندربانٹ

ویب ڈیسک
منگل, ۳۱ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں تعینات ڈائریکٹر جنرل عبد الرشید سولنگی نے اپنی مدت ملازمت پوری ہونے سے پہلے ہی ناجائز تعمیرات کے غیر قانونی امور کے تمام معاملات طے کرنے کی تمام تر ذمہ داری قمر قائم خانی کو سونپ دی ہے ۔موصوف نے ہر قسم کے احتساب کے خوف سے بے پرواہ ہوکر کینیڈین شہریت کے حامل ڈائریکٹر ڈیمالشن سجاد خان سے گٹھ جوڑ کرنے کے بعد اضافی وصولیوں کا سلسلہ شروع کروا دیا ہے۔ کینیڈین شہری نے کئی سالوں سے ضلع وسطی میں کینیڈا جیسی بلند عمارتیں بنانے کا عزم کر رکھا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کمزور بنیادوں پر بلند عمارتوں کی تعمیر کا سلسلہ تواتر سے شروع جاری ہے۔ ملکی محصولات کو نقصان پہنچا کر غیر قانونی امور سے حاصل کی جانے والی رقوم کے بیرون ملک منتقلی کے بھی شواہد ملے ہیں ۔قمر قائم خانی سسٹم کے تحت شہر بھر میں بیٹر مافیا ناجائز بلند عمارتیں تعمیر کروانے میں سرگرم ہے جو خطیر رقوم ادا کرنے کے بعد بغیر نقشے اور منظوری غیر قانونی تعمیرات کو تحفظ اور انہدامی کارروائی سے محفوظ رکھنے کی ضمانت دلواتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ شہر بھر میں کمزور عمارتیں پروان چڑھتی دکھائی دیتی ہیں۔تحقیقاتی اداروں کی چشم پوشی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ضلع وسطی کے علاقے ناظم آباد نمبر 1میں بیٹر غضنفر غیر قانونی امور کی سرپرستی میں گزشتہ کئی سالوں سے آزاد ہے۔ اس وقت بھی کینیڈین شہریت کے حامل سجاد خان سے گٹھ جوڑ کے بعد ناظم آباد میں ناجائز تعمیرات کی مکمل چھوٹ حاصل کر رکھی ہے، جس کا با آسانی اندازہ ناظم آباد نمبر 1بلاک A میں پلاٹ نمبر 2/1اور 7/7پر بغیر نقشوں اور منظوری کے انہدامی کارروائی نہ ہونے کی گارنٹی کے ساتھ جاری ناجائز تعمیرات سے لگایا جا سکتا ہے۔ خطیر رقم بٹورنے کے بعد ڈی ڈی ذیشان مرتضی بلڈنگ انسپکٹر اطہر جاکھرو جاری تعمیرات کی حفاظت پر مامور ہیں۔ واضح رہے کہ بغیر نقشے کے بننے والی بلند عمارتوں کی تعمیر سے سیوریج اور پارکنگ کے بنیادی مسائل بڑھنے لگے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں