کراچی پولیس چیف کی ڈیڈلائن ختم، شہریوں کی پریشانی برقرار
شیئر کریں
کراچی میں جاری دھرنوں کیلئے کراچی پولیس چیف کی جانب سے دی جانے والی ڈیڈ لائن ختم ہوگئی، شہر کے 10سے زائد مقامات پر تاحال دھرنے جاری ہیں۔کراچی کے شہریوں کی پریشانی میں کمی نہیں آ سکی۔ کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو کی مظاہرین کو دی گئی مغرب تک سڑکیں خالی کرنے کی ڈیڈ لائن بھی ختم ہوگئی۔شہر میں اب بھی 10 سے زائد مقامات پر دھرنا جاری ہے ، شہری آج بھی دیگر مقامات پر ٹریفک میں کئی گھنٹوں تک پھنسے رہے ۔ رہنما ایم ڈبلیو ایم حسن ظفر نقوی کا کہنا ہے کہ جب تک پارہ چنار میں دھرنا ختم نہیں ہوگا کراچی میں بھی دھرناجاری رہے گا۔کراچی میں نمائش چورنگی، کامران چورنگی، جوہر چورنگی، جوہر بلاک 19، صفورا چورنگی، ابو الحسن اصفہانی روڈ، فائیو اسٹار چورنگی، یونیورسٹی روڈ، سرجانی ٹائون، کے ڈی اے فلیٹس، شارع پاکستان پر انچولی اور عائشہ منزل پر تاحال دھرنا جاری ہے ، جبکہ گولیمار چورنگی بھی دھرنے کی وجہ سے بند ہے ۔ ٹریفک پولیس کے مطابق گاڑیوں کو متبادل راستوں سے بھیجا جارہا ہے ۔