میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان، شاہ محمود،شیخ رشید سمیت درجنوں امیدواروں کے کاغذات مسترد

عمران خان، شاہ محمود،شیخ رشید سمیت درجنوں امیدواروں کے کاغذات مسترد

ویب ڈیسک
اتوار, ۳۱ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ریٹرننگ افسر نے اسکروٹنی کا عمل مکمل ہونے کے بعد تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان، شاہ محمود قریشی سمیت دیگر رہنماؤں کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے جبکہ مریم نواز، شہباز شریف، نواز شریف، بلاول بھٹو اور جہانگیر ترین کے کاغذات منظور کرلیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے ریٹرننگ افسر نے لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 سے تحریک انصاف کے قائد عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔آٹھ صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں بتایا گیا ہے کہ امیدوار کے تائید کنندہ کا تعلق حلقہ سے نہیں ہے۔ اسی طرح میانوالی 1 کے حلقہ این اے 89 سے بھی عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے۔اس کے علاوہ تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 151 اور 150 سے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے جبکہ اْن کے بیٹے زین قریشی اور مہربانو کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے۔ریٹرننگ افسر کے مطابق شاہ محمود قریشی کے کاغذات پربیان حلفی اوردستخط کی جعل سازی کی گئی جبکہ وہ ریونیو ڈیاپرٹمنٹ کے 91 ہزار روپے کے ڈیفالٹر ہیں۔ اس کے علاوہ شاہ محمود قریشی کے تائید اورتجویز کنندہ پیش نہ ہوسکے۔ جبکہ مہر بانو کے تجویز کنندہ کا تعلق حلقے سے نہیں ہے اورمخدوم زین قریشی کا تجویزکنندہ بھی ریٹرننگ ا?فیسرکے سامنے پیش نہ ہوا۔اسی طرح پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم خان سواتی کے مانسہرہ کے حلقہ این اے 15 پر جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے جبکہ ذلفی بخاری کے این اے 50 اٹک کی سے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے۔پنجاب کے حلقہ پی پی 90 سے عمران خان کے حقیقی کزن اور تحریک انصاف کے امیدوار عرفان خان کے کاغذات نامزدگی تائید کنندہ اور تصدیق کنندہ کے غیر حاصل ہونے کی بنیاد پر مسترد کیے گئے۔این اے 56 اور 57 راولپنڈی سے شیخ رشید اور راشد شفیق کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے۔ ریٹرننگ افسر کے مطابق شیخ رشید نے ایف بی آر کے گوشواروں میں مبینہ گھپلا کیا جبکہ ریسٹ ہاؤس میں قیام کی رقم بھی ادا نہیں کی۔شیخ رشید نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے اسے چیلنج کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں زندگی میں کبھی ریسٹ ہاؤس نہیں رہا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں