میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کیماڑی تھانہ ڈاکس کے ایس ایچ او کی من ماناں جاری،ایس ایس پی خاموش

کیماڑی تھانہ ڈاکس کے ایس ایچ او کی من ماناں جاری،ایس ایس پی خاموش

ویب ڈیسک
اتوار, ۳۱ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ/منٹھار تنیو)ضلع کیماڑی تھانہ ڈاکس ایس ایچ او مسلسل ایڈیشنل آئی جی کراچی کی زیرو ٹالرینس پالیسی کی خلاف ورزی جاری رکھے ہوئے ہیں لیکن ایس ایس پی کیماڑی کی جانب سے تاحال کوئی ایکشن نظر نہیں آرہاتھانہ ڈاکس کی حدود میں دوبارہ جرائم کے اڈے کھل گئے,جوا سٹہ,منشیات,گٹکا اب آسانی اور پولیس سرپرستی میں چلنے لگا,پندرہ دن والے پرچی جوا پر ایس ایچ او ڈاکس کو ڈیڑھ لاکھ روپے معاوضہ دیا جارہا ہے جوکہ مہینے میں دو بار چلتا ہے اور مچھرکالونی میں کافی ایسی جگہیں ہیں جہاں یہ جوا سٹہ چلتا ہے,صحافیوں کی جانب سے وڈیو ثبوت کے ساتھ ایس ایچ او کو نشاندہی کروائی گئی لیکن ہمیشہ کی طرح پولیس نے وفاداری نبھا کر انہیں بھگادیاایس ایچ او ڈاکس نے اب نیا وطیرہ بنالیا ہے,جو مقامی صحافی کے گھر والوں پر جھوٹی آئی آر بنا کر انہیں انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنانا شروع کردیا ہے جوکہ ایک غیرقانونی عمل ہیتھانہ ڈاکس کی حدود سلطان آباد,فشری,مری چوک,سراجی چوک,بنگالی پاڑہ,خوشحال چوک,جنگل سائیڈ میں پلاٹوں پر قبضے,اسنوکرز میں جوا,منشیات فروشی,گٹکا ماوا جیسے مکروہ دھندے تاحال جاری لیکن اسپیشل برانچ کی نظریں ان سے اوجھل ہیں ان پر کیوں آئی آر نہیں بنائی جاتی,لیکن شریف شہریوں پر جلد آئی آر بنا کر رپورٹ پیش کردی جاتی ہے,آئی جی سندھ راجہ رفعت مختیار اسپیشل برانچ کو بھی لگام ڈالیں اور تھانوں میں اسپیشل برانچ اہلکاروں کی خفیہ تحقیقات بھی کروائیں کہ آیا انکا کسی جرائم سے بلواسطہ یا بلاواسطہ تعلق تو نہیں۔ایس ایچ او ڈاکس عرفان میو نے مقامی صحافی کے چھوٹے بھائی پر جھوٹی آئی آر رپورٹ بناکر صحافیوں کی آواز دبانے کی ناکام کوشش کی جس پر صحافیوں کی جانب سے آئندہ کے لائحہ عمل کو طے کیا جائے گا اور اعلی افسران کو جلد ایس ایچ او ڈاکس کی کرپشن,غیرقانونی عمل اور تھانہ کی حدود میں جاری جرائم پر آگاہ کیا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں