ملیر میں بچے سے زیادتی کاملزم اہل محلہ کے ہتھے چڑھ گیا،درگت بنادی
شیئر کریں
(رپورٹ:حافظ محمد قیصر) ضلع ملیر میں تیرہ سالہ بچے کے ساتھ جنسی زیادتی،ملزم کو اہل محلہ نے پکڑکر درگت بنادی،واقعہ کا مقدمہ تھانہ شاہ لطیف ٹاون میں درج،ملزم گرفتار،تفصیل کے مطابق شہر کراچی میں معصوم بچوں کے ساتھ بدفعلی/جنسی زیادتی کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ ہورہا ہے تھانہ شاہ لطیف ٹاون کی حدود یوسف گوٹھ عظیم ہوٹل کے قریب درندہ صفت ملزم محمد وقار ولد گلاب نے ساتویں جماعت کے طالب علم کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا نمائندہ روزنامہ "جرات”سے گفتگو کرتے ہوئے جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والے بچے طالب علم کے والد مشتاق احمد نے بتایا کہ میں ایک غریب آدمی ہوں اور سات سو روپے دیہاڑی پر پرائیویٹ کمپنی میں کام کرکے اپنے بچوں کا پیٹ پالتا ہوں شام کو کام سے جب گھر واپس آیا تو میرے بیٹے نے بتایا کہ ملزم وقار ولد گلاب نے میرے ساتھ زبردستی بدفعلی/جنسی زیادتی کی ہے مشتاق احمد نے بتایا کہ میرا بیٹا ساتویں جماعت میں پڑھتا تھااسکول کی فیس نہ ہونے کی وجہ سے میرے بیٹے نے پڑھائی چھوڑ دی ہے ملزم نے ساتویں جماعت کے طالب علم کاشد کو دھمکی دی کہ اگربدفعلی/جنسی زیادتی کے متعلق کسی کو بتایا تو تمہیں زندہ نہیں چھوڑوں گا جس کے بعد اہل محلہ نے ملزم کی تلاش شروع کردی پکڑے جانے پر درندہ صفت ملزم وقار ولد گلاب کی اہل محلہ نے خوب درگت بنانے کے بعد مقامی پولیس تھانہ شاہ لطیف ٹاون کے حوالے کردیا پولیس کے مطابق گرفتار ملزم وقار ولد گلاب کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 1600/2023بجرم دفعہ 377 ت پ درج کرلیا گیا ہے اور زیادتی/بدفعلی کا نشانہ بننے والے ساتویں جماعت کے طالب علم کاشد ولد مشتاق احمد اور گرفتار ملزم وقار ولد گلاب کا میڈیکل کروانے کے بعد ڈی این اے رپورٹ کے حصول کے لیے سیمپل بھجوا دئیے گئے ہیں مزید جیسی صورتحال ہوگی ویسے ہی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔