صدرعارف علوی نے شوکت خانم اسپتال کیلئے فنڈ ریزنگ کی اجازت کا مطالبہ کردیا
ویب ڈیسک
اتوار, ۳۱ دسمبر ۲۰۲۳
شیئر کریں
صدر عارف علوی نے شوکت خانم اسپتال کراچی کے فنڈ ریزنگ ایونٹ کیلئے اجازت دینے کا مطالبہ کر دیا۔صدر مملکت کا کہنا تھا کہ شوکت خانم کینسر اسپتال کینسر کے غریب مریضوں کیلئے جدید ترین علاج فراہم کر رہا ہے، کینسر اسپتال کیلئے فنڈز کی اجازت نہ ملنے سے مریضوں کی اموات کا خدشہ ہے۔اسلام آباد: شوکت خانم اسپتال کے فنڈ ریزنگ ایونٹ کیلئے این او سی منسوخ انہوں نے کہا کہ شوکت خانم کینسر اسپتال کے اس کام کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے۔واضح رہے کہ اسلام آباد انتظامیہ نے شوکت خانم کینسر اسپتال کے جمعے کے روز ہونے والے فنڈ ریزنگ ایونٹ کا این او سی منسوخ کردیا تھا۔