میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان میں سال 2022 کا آخری سورج غروب

پاکستان میں سال 2022 کا آخری سورج غروب

جرات ڈیسک
هفته, ۳۱ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان میں عوام جہاں نئے عیسوی سال 2023 کو خوش آمدید کہنے کے لیے پرجوش رہے وہیں، سال 2022 کا آخری سورج حسین وتلخ یادوں اور نئی امیدں کے ساتھ غروب ہوگیا،غروبِ آفتاب کے منظر نے بہت سے پاکستانیوں کو اداس کیا تو انہیں ایک امید بھی دلائی کہ 2023 کا سورج ان کے لیے شاید زندگی میں کچھ نیا لے کر آئے۔ پشاور میں غروب آفتاب 4 بج کر 50 منٹ، اسلام آباد میں 5 بج کر 10 منٹ، لاہور میں 5 بج کر 10 منٹ، کراچی اور کوئٹہ میں غروب آفتاب 5 بج کر 30 پر ہوا، سال کے آخری سورج کے غروب ہونے کے مناطر بھی عکس بند کیے گئے، کراچی میں عیسوی سال کا آخری سورج شام 5 بج کر 50 منٹ پر غروب ہوا، اور حسب روایت عوام کا جم غفیر نے شہر کے مشہور اور مصروف ترین ساحل سی ویو پر پہنچ کر سال کی آخری شام گزاری۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں