الیکشن کمیشن امپورٹڈ حکومت اور سرپرستوں کی بی ٹیم ہے، عمران خان
جرات ڈیسک
هفته, ۳۱ دسمبر ۲۰۲۲
شیئر کریں
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ عوام سے خوف زدہ پی ڈی ایم کی حکومت انتخابی میدان سے بھاگ رہی ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ الیکشن کمیشن نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر عمل نہ کر کے پھر ثابت کردیا کہ وہ امپورٹڈ حکومت اور اس کے سرپرستوں کی بی ٹیم ہے۔ عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ عوام سے خوفزدہ پی ڈی ایم کی حکومت ہر انتخابی میدان سے بھاگ رہی ہے۔ ووٹ کا حق بنیادی جمہوری اصول ہے اور پی ٹی آئی دلجمعی سے اس پر قائم ہے۔ سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے پر عمل نہ کر کے الیکشن کمیشن نے ایک بار پھر ظاہر کیا کہ وہ امپورٹڈ حکومت اور اس کے سہولت کاروں کے ساتھ ملا ہوا ہے۔