میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
منی بجٹ سفاکیت کی انتہاہے،بلاو ل بھٹو

منی بجٹ سفاکیت کی انتہاہے،بلاو ل بھٹو

ویب ڈیسک
جمعه, ۳۱ دسمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی ٹی آئی ایم ایف حکومت کے منی بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ آئی ایم ایف سے مزید ایک ارب ڈالر لینے کے لئے عمران خان نے منی بجٹ پیش کرکے عام آدمی کو دیوار سے لگادیاہے۔منی بجٹ پر ردعمل دیتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ ہم پہلے دن سے کہہ رہے تھے کہ عمران خان کی آئی ایم ایف ڈیل ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچادے گی۔پی ٹی آئی کی آئی ایم ایف سے غلط ڈیل کی بھاری قیمت پاکستان کے عوام ادا کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بیکری کی اشیاء سے نومولود بچوں کے دودھ تک پر عمران خان نے ٹیکس بڑھا کر سفاکیت کی انتہا کردی ہے۔ڈبے کا دودھ اور ماچس بھی عمران خان نے منی بجٹ میں مہنگی کرکے اپنے عوام دشمن ہونے کا ثبوت دیا ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ موبائل فون کالز کے پیسے بڑھادیئے، کتابوں تک پر ٹیکس عائد کردیا گیا، ملک میں اندھیر نگری کا راج نہیں چلے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں