میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
خواجہ آصف کو جماعت چھوڑنے کی وارننگ مل چکی تھی، ایاز صادق

خواجہ آصف کو جماعت چھوڑنے کی وارننگ مل چکی تھی، ایاز صادق

ویب ڈیسک
جمعرات, ۳۱ دسمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

مسلم لیگ( ن) کے رہنما ایاز صادق نے کہا ہے کہ خواجہ آصف کو جماعت چھوڑنے کی وارننگ مل چکی تھی ، وقت آنے پر دبا ئوڈالنے والوں کا نام سامنے لایا جائے گا۔ انہوںنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ،خواجہ آصف کو جماعت چھوڑنے کی وارننگ مل چکی تھی ، خواجہ آصف کے علاوہ ایک اور شخص کو بھی پارٹی چھوڑنے کا کہا گیا، وقت آنے پر دبا ئوڈالنے والوں کا نام سامنے لایا جائے گا، اس پر لیڈر شپ کو آگاہ کیا اس شخص کو جانتا ہوں وقت آنے پر نام بتائوں گا، خواجہ آصف کو جماعت چھوڑنے کا کہا گیا، وقت آنے پر خواجہ آصف خود بھی بتائیں گے ، خواجہ آصف نے کہا کہ زندگی کی تین دہائیاں گزر چکی ہیں، اب پارٹی نہیں چھوڑوں گا، فارورڈ بلاک نہیں بن سکا، کوئی اس کا حصہ بننے کو تیار نہیں، وقت ایک جیسا نہیں رہتا، وقت گزر جاتا ہے ۔ایاز صادق کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کو جس نے وزیر داخلہ بنایا اس کی عقل کو سلام۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں