میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مفتی منیب الرحمان فارغ، مولانا عبدالخبیر آزادرویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مقرر

مفتی منیب الرحمان فارغ، مولانا عبدالخبیر آزادرویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مقرر

ویب ڈیسک
جمعرات, ۳۱ دسمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ مولانا عبدالخبیر آزاد رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مقرر، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔مفتی منیب کا تعلق صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ سے ہے۔ مفتی منیب نے ابتدائی دینی تعلیم اپنے گاؤں کے مدرسے سے حاصل کی اور کڑی محنت کے بعد ملک کے اعلیٰ عہدے رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے تک پہنچے۔ مفتی منیب رویتِ ہلال کمیٹی کے سربراہ کے علاوہ وہ تنظیم المدارس کے صدر اور دارالعلوم نعیمیہ کے چیئرمین بھی ہیں۔حکومت کی جانب سے رویت ہلال کمیٹی میں 19 ارکان کو شامل کیا گیا ہے جن میں مولانا راغب نعیمی، مولانا حسین اکبر، مولانا فضل الرحیم، ڈاکٹر یاسین ظفر، مفتی اقبال چشتی، ڈاکٹر مفتی علی اصغر، فیصل احمد، سید علی قرار نقوی، مفتی فضل جمیل، حافظ عبدالغفور، یوسف کشمیری، قاری میر اللہ، حبیب اللہ چشتی اور مفتی ضمیر کو شامل کیا گیا ہے۔کمیٹی میں سپارکو، محکمہ موسمیات، سائنس ٹیکنالوجی اور وزارت مذہبی امور کا ایک ایک نمائندہ شامل ہے۔ ڈی جی سید مشاہد حسین خالد نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں