میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نیب کاسی ای اواسریٰ اسلامک فاؤنڈیشن کے گردگھیرا تنگ

نیب کاسی ای اواسریٰ اسلامک فاؤنڈیشن کے گردگھیرا تنگ

ویب ڈیسک
جمعرات, ۳۱ دسمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

(رپورٹ/شاہ نواز خاصخیلی)اسریٰ اسلامک فاؤنڈیشن کا سی ای او بھی نیب کے زد میں، نیب میں غلام قادر قاضی کے خلاف تحقیقات جاری، نیب نے اسریٰ یونیورسٹی کے چانسلر سے ریکارڈ طلب کیا تھا، اسریٰ یونیورسٹی میں غیرقانونی بھرتیوں سمیت قواعد و ضوابط کیخلاف داخلوں کا انکشاف، نیب نے 2017اور 2018 میں داخلوں کا ریکارڈ بھی طلب کیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق فلاحی کاموں کیلئے بنائے گئے اسریٰ اسلامک فاؤنڈیشن کے زیر انتظام چلنے والی اسریٰ یونیورسٹی میں بڑے پیمانے پر غیرقانونی بھرتیوں اور داخلوں کا انکشاف ہوا ہے، جبکہ اسریٰ اسلامک فاؤنڈیشن کا سی ای او بھی نیب کی زد میں ہے۔ روزنامہ جرأت کو ملنے والے دستاویزات کے مطابق نیب نے ستمبر میں اسریٰ یونیورسٹی کے چانسلر کو لیٹر لکھ کر اسریٰ اسلامک فاؤنڈیشن کے قانون، قواعد و ضوابط،مینجمنٹ کی لسٹ، 2017اور 2018 میں داخلوں کیلئے اپلائی کرنے والے امیدواروں کی تفصیلات اور داخلے کی اہلیت، انٹری ٹیسٹ میں حصہ لینے والے امیدواروں کے تفصیلات، شارٹ لسٹ امیدوار، داخلے لینے والے طلباء کے مارکس و دیگر تفصیلات سمیت اسریٰ یونیورسٹی کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات سمیت آخری تین سال کی آڈٹ رپورٹ بھی طلب کی تھی۔ ذرائع کے مطابق نیب کو یونیورسٹی کی جانب سے جو ریکارڈ جمع کروایا گیا وہ نامکمل ہے، جبکہ سال 2017اور 2018میں میرٹ کو روندتے ہوئے انٹری ٹیسٹ میں نہ بیٹھنے والے امیدواروں کو انٹرویو کے بنیاد پر داخلہ دیا گیا اور قریبی عزیز و اقارب کو قواعد و ضوابط کی دھجیاں اڑاتے ہوئے بھرتی کیا گیا، اسریٰ اسلامک فاؤنڈیشن کے زیر انتظام اسریٰ یونیورسٹی کی انٹرل آڈٹ میں بھی کروڑوں روپے کی ہیراپھیری کا انکشاف ہوا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں