یمن ایئرپورٹ پر وزیراعظم کے طیارے پر حملہ ، 26 افراد جاں بحق
شیئر کریں
یمن کے بین الااقوامی ایئرپورٹ پر نو تشکیل شدہ حکومت کے وزیراعظم اور کابینہ ارکان کے طیارے پر حملے میں 26 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے۔یمن کی حال ہی میں قائم ہونے والی حکومت کے ارکان کے سعودی عرب سے عدن ائیرپورٹ پہنچتے ہی ائیرپورٹ دھماکوں اور فائرنگ سے گونج اٹھا جس کے نتیجے میں اب تک 26 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔یمن کے حکومتی ذرائع نے برطانوی اخبار کو بتایا کہ متعدد افراد زخمی ہیں جن میں نائب وزراء بھی شامل ہیں۔سینیئر ہیلتھ افسر نے بتایا کہ اب تک 26 افراد ہلاک اور 60 زخمی ہیں جبکہ زخمیوں میں متعدد افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔حکومتی وفد کی آمد کے موقع پر میڈیا بھی بڑی تعداد میں وہاں موجود تھا اور واقعے کی متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کرررہی ہیں۔وزیراعظم معین عبدالملک سعید سمیت کابینہ کے دیگر وزراء کو بحفاظت ائیرپورٹ سے محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔حملے کے وقت سعودی عرب کے یمن میں سفیر محمد سعید الجبیر بھی ائیرپورٹ میں موجود تھے جنہیں محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔یمن کے نائب وزیر برائے کھیل و نوجوانان حمزہ الکمالے کا کہنا ہے کہ نائب وزیر ٹرانسپورٹیشن بھی زخمی ہوئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی ہے تاہم ہمیں حوثی باغیوں پر شبہ ہے۔