میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عوام کی چیخیں تحریک انصاف کی حکومت گرادے گی، بلاول بھٹو

عوام کی چیخیں تحریک انصاف کی حکومت گرادے گی، بلاول بھٹو

ویب ڈیسک
پیر, ۳۱ دسمبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مہنگائی کے ستائے عوام اور غریبوں کی چیخیں تحریک انصاف کی حکومت گرادے گی۔ٹوئٹر پر اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے لکھا کہ پورے پاکستان سے چیخیں آرہی ہیں کہ بجلی، گیس، پٹرول مہنگا ہے اور غریب کے سر پر نہ چھت، نہ پیٹ میں روٹی، نہ تن پہ کپڑا، یہ چیخیں اب دھاڑ میں بدل رہی ہیں اور یہ دھاڑ آپ کی حکومت گرادے گی۔ بلاول نے لکھا کہ سندھ سے بھی چیخیں آرہی ہیں کہ سب سے زیادہ گیس پیدا کرنے والے سندھ کو گیس نہیں دی جارہی، سندھ کو پانی نہیں دیا جارہا، چیخیں آرہی ہیں کہ سندھ کی زراعت اور صنعتیں تباہ ہورہی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں