میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعلیٰ سندھ ذاتی ملازم کی طرح آصف زرداری کے جرائم کا دفاع کررہے ہیں، زلفی بخاری

وزیراعلیٰ سندھ ذاتی ملازم کی طرح آصف زرداری کے جرائم کا دفاع کررہے ہیں، زلفی بخاری

ویب ڈیسک
پیر, ۳۱ دسمبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

وزیراعظم کے مشیر برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ ذاتی ملازم کی طرح آصف زرداری کے جرائم کا دفاع کررہے ہیں۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم کے مشیر برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری نے ٹوئٹ میں کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ فوری مستعفی ہوں، اس سے کم کچھ قبول نہیں، بے نظیربھٹو نے آصف زرداری کی کرپشن سے خود کو الگ کیا مگر مراد علی شاہ اسی شخص کے ساتھ کھڑے ہیں۔زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ خود قابل شرم کارکردگی کے باوجود وزیراعلیٰ سندھ آصف زرداری کے جرائم کا دفاع کررہے ہیں، مراد علی شاہ کا ذاتی ملازم کی طرح وفاداری دکھانا قابل شرم ہے ، قبضہ مافیا، چور آصف علی زرداری کے بچاؤ کے لیے میدان میں آگئے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں