میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایف بی آرکا بیس بڑے ٹیکس نادہندگان پر ہاتھ ڈالنے کا فیصلہ

ایف بی آرکا بیس بڑے ٹیکس نادہندگان پر ہاتھ ڈالنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
پیر, ۳۱ دسمبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

ایف بی آر نے ٹیکس نہ دینے والی بڑی مچھلیوں پر ہاتھ ڈالنے کی تیاری مکمل کرلی ہے ،ذرائع کے مطابق ٹیکس ریکوری کے لیے اسپیشل یونٹ قائم کردیا گیا ہے ۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا اسپیشل یونٹ 20 بڑے ٹیکس نادہندگان سے ٹیکس ریکوری کے لیے تحقیقات کرے گا،اس ضمن میںایکشن منگل سے شروع ہوجائے گا ۔ایف بی آر کی ان لینڈ ریونیو کی جانب سے جاری دستاویز میں کہا گیا ہے کہ خصوصی یونٹ کو بیس ہائی نیٹ ورتھ افراد کے کیسز منتقل کیے گئے ہیں،اوراسپیشل یونٹ کی بڑے ٹیکس نادہندگان کے خلاف تحقیقات یکم جنوری سے شروع ہوں گی۔ادارے کی طرف سے فاسٹ ٹریک بنیادوں پر ایک ماہ میں ریکوری کی جائے گی اور اس معاملے پر کارروائی کے لیے ممبر ان لینڈ ریونیو آپریشنز نے ملک میں تمام ان لینڈ ریونیو ممبرز کو خط بھی لکھ دیا گیا ہے ، جسمیں کارروائی کا طریقہ کار بھی بتایا گیا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں