6 جنوری کا جلسہ اسلام وملک دشمن قوتوں کو نکیل ڈال دے گا، سنی تحریک
شیئر کریں
کراچی (اسٹاف رپورٹر) تجدید وفا کا عزم حوصلوں اور کارکنوں میں آگے بڑھنے کاجذبہ بیدار کرتا ہے ،اہلسنت کے شہداء کا خون رائیگاں جانے نہیں دینگے قائدین وکارکنان کا لہو انشاء اللہ رنگ لائیگا،کارکنان خدمت کے جذبے سے سرشار ہوکر عوامی خدمت کو فروغ دیں ،مشن سلیم قادری ملک کی فلاح وبہبود اور دین کی سربلندی کیلئے عملی جدوجہد کا درس دیتا ہے ،6جنوری کو نشترپارک میں ہونیوالا جلسہ اسلام وملک دشمن قوتوں کو نکیل ڈال دے گا ،اپنے شہید قائدین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اہلسنت کا تشخص بحال کرکے دم لینگے ،سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری کی قیادت میں آئندہ انتخابات میں اہلسنت کا حق لینے کی جدوجہد تیز کئے ہوئے ہیں ،دہشتگردی کے خلاف پاکستان سنی تحریک کی قربانیاں اور کاوشیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے ،کارکنان شہید قائدین کی فکر وسوچ کو اجا گراور اہلسنت کو ایوانوں میں بھیجنے کیلئے عملی جدوجہد کریں ،ان خیالات کا اظہار مرکزی رابطہ کمیٹی کے رکن محمد فہیم الدین شیخ نے اورنگی ٹائون میں رابطہ مہم کے سلسلے میں کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،فہیم الدین شیخ کا کہنا تھا کہ تنظیمی کام اور PSTکے نظریئے کو گھر گھر پھیلانے کیلئے رابطہ مہم کو تیز کرنا ہوگا ،نشترپارک میں ہونیوالی جانثاران مصطفی ،تحفظ بیت المقدس وتاجدار مدینہ کانفرنس اسلام دشمن قوتوں پر لرزہ طاری کردے گی۔