میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عوامی تحریک اور اتحادی ماڈل ٹاؤن سانحہ پر سیاست کر رہے ہیں، دانیال عزیز

عوامی تحریک اور اتحادی ماڈل ٹاؤن سانحہ پر سیاست کر رہے ہیں، دانیال عزیز

منتظم
اتوار, ۳۱ دسمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

اسلام آباد (بیورورپورٹ)وفاقی وزیر نجکاری دانیال عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان عوامی تحریک اور اتحادی سیاسی جماعتیں اپنے سیاسی اور ذاتی مقاصد کے حصول کیلئے سانحہ ماڈل ٹائون پر سیاست کررہی ہیں ٗموجودہ حکومت کیخلاف آل پارٹیز کانفرنس سے اپوزیشن کو کچھ بھی حاصل نہیںہوگا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن )کی حکومت نے ماڈل ٹاون سانحہ پر پی اے ٹی کیساتھ مکمل تعاون اور تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کیا ٗ پی اے ٹی کے مطالبے پر ہم نے ماڈل ٹاون رپورٹ کو اوپن کیا لیکن اس میں پنجاب حکومت کے خلاؒاف کچھ بھی ثابت نہ ہو سکا۔انہوں نے کہا کہ پی اے ٹی کی قیادت نے سیاسی مقاصد کے حصول کیلئے دو ایف آئی آر درج کرائے۔انہوں نے کہا کہ طاہر القادری نے 2013میں پیپلز پارٹی کی حکومت کیخلاف مظاہرے کئے اور دھرنے دیئے اور ملک میں مظاہروں اور دھرنوں کی بنیاد رکھ دی۔دانیال عزیز نے کہا کہ سابق صدر آصف زرداری سیاسی پوائنٹ سکورنگ کیلئے ماڈل ٹاون سانحہ پر سیاست کر رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نیبکیسوں میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کیخلاف کرپشن کا کوئی ثبوت نہیں ملا،نواز شریف کو اقامہ پر پر نااہل کر دیا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں