میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایران مہنگائی کی لپیٹ میں، شہری سڑکوں پر نکل آئے

ایران مہنگائی کی لپیٹ میں، شہری سڑکوں پر نکل آئے

منتظم
اتوار, ۳۱ دسمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک )ایران کے شہر مشہد میں مہنگائی کے خلاف احتجاج کرنے والے 52افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مشہد میں مقدس مقام کے قریب سینکڑوں افراد نے سڑکوں پر احتجاجی مظاہرہ کیا تھا جس میں معاشی مسائل کے حل میں ناکامی پر صدر حسن روحانی کے خلاف نعرے بازی کی گئی امریکا کا کہنا ہے کہ ایران میں جاری مظاہروں کے حوالے سے حکومتی ردِعمل پر دنیا بھر کی نظر ہے۔ صدر ٹرمپ کی پریس سیکرٹری سارہ ہکابی سینڈرز نے دعویٰ کیا کہ ایرانی عوام حکومت کی بدعنوانیوں سے تنگ آ چکے ہیں۔یاد رہے کہ ایران میں جمعرات سے شروع ہونے والے حکومت مخالف مظاہرے اب ملک کے دیگر بڑے شہروں تک پھیل گئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق ایسے نعرے بھی لگائے گئے ہیں ’لوگ بھوکے ہیں اور مولوی خدا بنے ہوئے ہیں۔‘ان مظاہروں میں ایران کی خارجہ پالیسی جیسے کہ لبنان اور غزہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف بھی جذبات کا اظہار کیا گیا، اطلاعات کے مطابق شمال میں راشت اور مغرب میں کرمانشاہ میں بڑے پیمانے پر مظاہرے ہو رہے ہیں جبکہ شیراز، اصفہان اور ہمدان میں مظاہرین کی تعداد کم ہے۔یہ احتجاج شروع تو بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف ہوئے لیکن بعد میںاس نے حکومت مخالف احتجاج کا روپ دھار لیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں